الخدمت فائونڈیشن سندھ کے تحت ٹنڈوالہیار میںیتیم بچوں کی کفالت کے لئے فنڈ ریزنگ پروگرام کا انعقاد

پیر اپریل 20:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) الخدمت فائونڈیشن سندھ کے تحت ٹنڈوالہیار میںیتیم بچوں کی کفالت کے لئے فنڈ ریزنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں علاقے کی سیاسی سماجی ، کاروباری شخصیات اور خواتین سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اوردل کھول عطیات دیئے ۔ ممبر سندھ اسمبلی سید ضیا عباس شاہ، سیکرٹری جنرل الخدمت پاکستان ڈاکٹر مشتاق مانگٹ ، ڈپٹی کمشنر رشید زرداری اور ڈسٹرکٹ چیئر مین سید امداد شاہ پروگرام کے مہمان خاص تھے ۔

الخدمت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے اہل علاقہ نے یتیم بچوں کی کفالت کے لئے دل کھول کر عطیات دیئے اور تین گھنٹے میں 30لاکھ جمع کئے ۔ اس موقع سید ضیا عباس شاہ نے کہا کہ ہم سب کو معاشرے کی خدمت کے آگے بڑھنا ہوگا، ہر شخص نیکی کے اس منصوبے میں اپنے حصے کو یقینی بنائے ،،ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن ، یتیم بچوں کی کفالت کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا دارہ ہے ،الخدمت اپنے تربیتی نظام کی بدولت باپ کے سائے سے محروم بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بناتی ہے ۔

(جاری ہے)

الخدمت ضلع ٹنڈوالہیار کے صدخورشید عالم کھوکھر نے زبردست تعاون پر اہل علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید سے ذیادہ تعاون پر اہل علاقہ کا مشکور ہوں ، اس سے ہماراخدمت کا جذبہ مزید پروان چڑحا ہے ، اہل علاقہ کے تعاون سے خدمت کا سفر جاری رہے گا۔پروگرام میں نظامت کے فرائض شعیب ہاشمی نے ادا کیئے ۔