مئیر حیدرآباد سید طیب حسین و دیگر کی خالدصدیقی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت

پیر 23 اپریل 2018 20:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) مئیر حیدرآباد سید طیب حسین ،ڈپٹی مئیر سید سہیل مشہدی ،میونسپل کمشنر گل محمد کھو کھر اور اراکین کونسل بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد نے یوسی 64کے چیئر مین خالدصدیقی سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے د کھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحوم کواپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔