پولیس نے 3ملزمان گرفتار کر کے 115لیٹرشراب اور2چالو بھٹیاں پکڑ لیں

پیر 23 اپریل 2018 21:01

ساہیوال۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) شراب فروشوںکے خلاف پولیس کا کریک ڈائون 115لیٹرشراب برآمد‘ 3ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام کی ہدایت پر پولیس نے شراب فروشوںکے خلاف چھاپے مار کر 102/6A-Rمیں محمود سے 45لیٹرشراب معہ چالو بھٹی ‘قصبہ ہڑپہ میں محمد یوسف سے 40لیٹر شراب معہ چالو بھٹی اور 101/6A-Rمیں ظہور سے شراب 30لیٹر برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :