میڈ یکل سٹور کے معا ملات کو افہا م و تفیہم سے حل کیا جائیگا، علی اکبربھٹی

پیر اپریل 21:01

وہاڑی۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ میڈ یکل سٹور کے معا ملات کو باہمی افہا م و تفیہم سے حل کیا جائیگا، میڈ یکل سٹور مالکان کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے تمام معیار کو پو را کر یں تاکہ انسانی زند گیوں کا تحفظ کیا جا سکے، انہوں نے ان خیا لات کا اظہار میڈ یکل سٹور ما لکان کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا،اس موقع پر چوہدری سعید احمد، منور قریشی اورحاجی ارشاد احمد بھی مو جو دتھے ،ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ میڈ یکل سٹور ما لکان اپنا تمام ریکارڈ مر تب کر یں، میڈیکل سٹور کیلئے جو بھی قا نو نی تقا ضے ہیں انہیں پورا کیا جائے، بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے چوک میتلا میں مسجد کی تعمیر کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی ،اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدری عبدالغفار، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلا ننگ محمد مظفر خان ، میو نسپل آفیسر میاں طاہر بھی مو جود تھے، اجلاس میں چو ک میتلا میں مسجد کی تعمیر کے معا ملات اور نقشے کا بھی جا ئزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :