پاکستان کپ ، حفاظتی وانتظامی امور کو حتمی شکل دیدی گئی

پیر 23 اپریل 2018 21:01

پاکستان کپ ، حفاظتی وانتظامی امور کو حتمی شکل دیدی گئی
فیصل آباد۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان کپ کے سلسلے میں اقبال سٹیڈیم میں25،اپریل سے 6مئی تک جاری رہنے والے ون ڈے (ڈے اینڈ نائٹ)کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے حفاظتی وانتظامی امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پرضروری انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)خالد مسعود فروکہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر صولت وٹو،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،کیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر،پولیس،ٹریفک پولیس،صحت،واسا،پی ایچ اے،پارکنگ کمپنی،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،سول ڈیفنس،ریسکیو1122 اور دیگر محکموں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اقبال سٹیڈیم میں انتظامی اقدامات کے علاوہ سیکورٹی امور،ٹریفک مینجمنٹ،گاڑیوں کی پارکنگ،صفائی ستھرائی اوریوٹیلٹی سروسز سمیت دیگر متعلقہ معاملات زیر بحث آئے۔صدر اجلاس نے ہدایت کی کہ پاکستان کپ کے میچز کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاوہ واک تھرو گیٹس کی تنصیب سمیت ریسکیواداروں کی سروسز سٹیڈیم کے قریب متعین رکھی جائے۔