مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی برسی کے حوالے سے موضوعاتی مشاعرے کا انعقاد

پیر اپریل 21:06

فیصل آباد۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیراہتمام مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی برسی کے حوالے سے موضوعاتی مشاعرہ نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہواجس کی صدارت علامہ ضیاء حسین ضیاء نے کی جبکہ سعد اللہ شاہ،رخشندہ نوید نے بطور مہمانان خصوصی،میجر شہزاد نیئر اور شبیر حسین نے مہمانان اعزاز شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار،انجم سلیمی،مقصود وفا،کوثر علی کوثر،افضل خاکسار،علی زرعون،،ڈاکٹر محمود رضا سید،سمیع اللہ عرفی،کامران رشید،علی زید،اقبال ناز،کائنات احمد،رابعہ رحمان،عرفان صادق ودیگر شعراء کرام نے سخن وری میں حصہ لیا۔ڈائریکٹر آرٹ کونسل ودیگر نے علامہ اقبال کے فکر انگیز شعری کلام اور مدبرانہ سیاسی کردار کو سراہتے ہوئے مفکر پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔بعدازاں شرکاء نے تحریک پاکستان میں حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے جاندارکردار پرروشنی ڈالی۔