چارہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس،8 ہزار کنال سبزیوںکی چیکنگ،30سیل، 100کو جرمانے،546 کنال سبزیاں تلف

لاہور اور اس کے مضافات میں 3 ہزار کنال سبزیوں کی چیکنگ, 189 کنال ناقص سبزیاں تلف

پیر 23 اپریل 2018 21:06

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تمام آپریشنز ٹیموں کورمضان سے قبل پنجاب بھر میں سیوریج کے پانی سے اگنے والی سبزیا ں ہل چلا کر تلف کرنے کی مہم میں تیزی کی ہدایات جاری کر دیں، قوانین کی خلاف ورزی پر زمیندار اور مضارعے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان سے قبل سیوریج کے پانی سے اگنے والی سبزیا ں ہل چلا کر تلف کرنے کے پیش نظر آپریشن ٹیموں کو ہدایات کی گئیں ہیں ، اس سلسلے میں صوبہ بھر میں 8 ہزار کنال سبزیوں کی چیکنگ کی گئی ہے ، سیوریج کے پانی سے اگائی جانے والی 546 کنال ایریا میں سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دی گئیں ہیں ، لاہور اور اس کے مضافات میں 3 ہزار کنال سبزیوں کی چیکنگ کی گئی اور 189 کنال ناقص سبزیاں تلف کر دی گئیں، راولپنڈی ڈویژن بھر میں سیوریج کے زہریلے پانی سے اگائی گئی 146 کنال سبزیاں تلف کی گئیں، اسی طرح وہاڑی میں64 کنال، لودھراں میں 24 ، ملتان میں 39، راجن پور میں 23 کنال زہریلی سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دی گئیں، مظفر گڑھ میں 20کنال، ڈی جی خان میں 31 کنال سبزیاں تلف کی گئیں، انہوں نے مزید بتایا کہ زہریلے پانی سے ہری مرچ ،لوکی ،ٹماٹر، پالک، گوبھی، کدو اور پیاز اگائے جا رہے تھے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایکشن کے بعد زیادہ تر علاقوں میں ٹیوب ویل کے پانی سے سبزیاں اگائی جا رہی ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے مزید واضح کیا کہ زہریلے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں سے ہیپاٹئٹس اور کینسر جیسی موذی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، قوانین کی خلاف ورزی پر زمین دار اور مضارعے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںکاروائیاں کرتے حفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی پر 12 فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا، متعدد فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر349,200کے جرمانے عائد کئے اور برآمد شدہ 18,500 لٹر ملاوٹی دودھ، 170 کلوحشرات زدہ مٹھائی، 500 ساشے گٹکا،105 لٹر شوگر سیرپ،30لٹرخراب آئل، 200گندے انڈے تلف کئے گئے، راولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے کارروائیاں کرتے ہوئیگندی مشینری، مضرِصحت اجزاء کے استعمال، پروڈکشن ایریا میں غلاظت اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر معروف سودا واٹر پروڈکشن یونٹ اور چوہدری مِلک شاپ پروڈکشن یو نٹ کو کیمیکل ڈرمزکے استعمال، ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت، پروڈکشن ایریا کے برتنوں میں حشرات اور چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی پر سر بمہر کر دیا،جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے متعدد فوڈ پوائنٹس کو 76,000کے جرمانے عائد کئے، جبکہ ناقص غذاموقع پرتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کئے،گوجرانوالہ میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر معروف 11فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا، جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کیخلاف ورزی پر1 لاکھ 81ہزار کے جرمانے عائد کئے اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے، ضلع سرگودھا میں کارروائیاں کر تے ہو ئے ناقص اچار تیارکرنے والی معروف اچار فیکڑی اور ہوٹل کو فوڈ سییفٹی کٹ استعمال نہ کرنے پر سربمہرکر دیا، متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 60,000کے جرمانے عائد کئے گئے۔