او پی سی(پنجاب) سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے،شاہین خالد بٹ

پیر 23 اپریل 2018 21:06

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سینیٹر شاہین خالد بٹ نے کہا ہے کہ او پی سی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھرپور اور ا ہم کردار ادا کر رہا ہے اور ابتک موصول ہونے والی شکایات میں سے 60 فیصد حل کی جاچکی ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ او پی سی میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک سٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم اپنا یا گیا ہے، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی معاونت سے کمپلینٹ ویب پورٹل قائم کی گئی ہے جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی دنیا بھر سے اپنی شکایات کا اندرج کراسکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیشکایات متعلقہ اضلاع تک پہنچا کر ان کی بھر پور الیکٹرانک مانیٹرنگ کویقینی بنایا جاتا ہے، جہاں چیئرمینزکی قیادت میں ڈسٹرکٹ اوورسیزپاکستانیز کمیٹیاں ان کے حل کیلئے تندہی سے کام کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :