چار سول ججز اور دو ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلے

پیر 23 اپریل 2018 21:06

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے چار سول ججز اور دو ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلے کر دئیے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی کا تبادلہ سوہاوا سے پنڈ دادنخان،ایڈیشنل سیشن جج محمد سجاد کو پنڈ دادنخان سے سوہاوا ، سول جج ثوبیا ترمذی کو سوہاوا سے پنڈ دادنخان ،سول جج نصیر عباس کو پنڈدادنخان سے سوہاوا ،سول جج جمشید انور کو لاہور سے ملتان جبکہ سول جج ندیم اصغر کو ملتان سے لاہور تعینات کر دیا گیاہے۔