کوئٹہ،اے این پی قوم پرست نہیں بلکہ قوم فروخت جماعت ہے ،روح اللہ خان داوی

پشتونوں کوڈالرز کے عوض بیچنے والی جماعت ایک بار پھرسرگرم ہوگئے ہیں، ترجمان قومی وطن پارٹی بلوچستان

پیر 23 اپریل 2018 21:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) قومی وطن پارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ وطن کور سے جاری بیان میں ترجمان روح اللہ خان داوی نے عوامی نیشنل پارٹی کے بے لگام مرکزی قائدین کی ملی رہبر آفتاب احمدخان شیرپا ئو پر بیجا تنقید کی مذمت کرتے ہوئے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی قوم پرست نہیں بلکہ قوم فروخت جماعت ہے پشتونوں کوڈالرز کے عوض بیچنے والی جماعت ایک بار پھرسرگرم ہوگئے ہیں ۔

کیونکہ نام نہاد قوم پرست جماعت والے اس قوم پرست ،وطن دوست ہستی پر بیجا تنقید کرتے ہیں جس نے اپنی پوری زندگی پشتون قوم کی ترقی،خوشحالی، تحفظ،عزت اور بہتر مستقبل کیلئے وقف کررکھی ہے۔ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دینے والے اور چھ قاتلانہ حملے کے بعد بھی عوام کے درمیان میں رہنے والے اور خدمت کرنے والے لیڈر پر بے جا اور من گھڑت الزامات کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نام نہاد قوم پرست جماعت کے قائدین کی اولین ترجیح قوم کا سودا کرکے ملائشیا اور امریکہ میں عیش وعشرت کی زندگی گزارنا ہے۔ ہم پشتون قوم کو اطمینان اور یقین دلاتے ہیں کہ ملی رہبر جناب آفتاب احمدخان شیرپا ئوکے ہوتے ہوئے قوم اپنے اپ کو لاوارث ہرگز نہ سمجھے مایوسی اور تشویش کی ضرورت نہیں ہے انشااللہ ملی رہبر کی قیادت اور قومی وطن پارٹی کی پلیٹ فارم سے پشتون قوم بہت جلد محکومیت کی زنجیریں توڑ کرخوشحالی اور ترقی کے دور میں داخل ہوں گے۔