Live Updates

کسووال،تبدیلی آچکی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے شاہ محمو د حسین قریشی

لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، چیئرمین عمران خان کو بھی قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے اتنے ہی عرصہ بعد کامیابی ملنے والی ہے،مرکزی وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کنونشن سے خطاب

پیر 23 اپریل 2018 21:13

کسووال،تبدیلی آچکی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے شاہ محمو د حسین قریشی
کسووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) تبدیلی آچکی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے شاہ محمو د حسین قریشی۔ کسووال پہنچنے پر والہانہ استقبال۔ تفصیل کے مطابق مرکزی وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے ڈیرہ میجر سرور بائی پاس کسووال پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی آ چکی ہے۔ لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کو بھی 20بائیس سال کی محنت کے بعد کامیابی ملی تھی۔

(جاری ہے)

چیئرمین عمران خان کو بھی قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے اتنے ہی عرصہ بعد کامیابی ملنے والی ہے۔ ایک وقت تھا کہ پی ٹی آئی کو یونین کونسل چیئرمین کیلئے امیدوار نہیں ملتا تھا لیکن اب الیکشن جیتنے والے لوگ پی ٹی آئی کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں۔ کنونش سے صدر ویسٹ ریجن پنجاب چوہدری محمد اشفاق اور مرکزی راہنما میجر(ر) محمد غلام سرور نے بھی خطاب کیا۔ اس سے پہلے کسووال پہنچنے پر شاہ محمود قریشی کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور گھڑ ناچ کے علاوہ مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات