کراچی،ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کا رات گئے اچانک پپری پمپنگ اسٹیشن کا دورہ

جس کے دوران پپری سے کراچی کو جاری پانی کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا

پیر 23 اپریل 2018 21:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے رات گئے اچانک پپری پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور پپری سے کراچی کو جاری پانی کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا ،انہوں نے اس موقع پر تمام پمپوں اور موٹرو ںسمیت دیگر مشینری کا معائنہ کیا اور اسٹاف کی حاضری چیک کی ، اس موقع پر واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ، ایم ڈی واٹربورڈ کے اسٹاف آفیسر الہیٰ بخش بھٹو ،چیف انجینئر غلام قادر عباس،سپرنٹنڈنگ انجینئر بلک عبدالرحمان شیخ ریزیڈنٹ انجینئر پپری رزاق مگسی اور دیگر انجینئرز وافسران بھی موجود تھے ، ایم ڈی واٹربورڈ کو بتایا گیا کہ کراچی کو 24 گھنٹے پانی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے واٹربورڈ کا عملہ تین مختلف شفٹوں میں فرائض انجام دیتا ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان کو ہدایت کی کہ واٹربورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنوںپر نصب پمپس موٹروں اور دیگر مشینری وآلات کو بہتر حالت میں رکھا جائے تاکہ شہر کو پانی کی فراہمی میں تعطل کا کوئی خدشہ لاحق نہ رہے ،علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پرشہریوںکی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام زور وشور سے جاری ہیں ، گذشتہ روز ڈبلیو ٹی ایم کے عملے نے منگھوپیر روڈ دو راستہ سے گذرنے والی 66 انچ قطر کی مین لائن میں پڑنے والے کریک کی مرمت کردی ہے ،مرکزی لائن میں کریک پڑنے سے پانی کے رساؤ کی شکایات ایم ڈی واٹربورڈ کو موصول ہوئی تھیں جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے اسے ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچادیاگیا ہے ،اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن ہریانہ کالونی میںفراہمی آب کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 6 انچ قطر کی پانی کی لائن ڈالی گئی اورنئے والوو نصب کردیئے گئے ،شبیر آباد میں 12 انچ قطر کی سیوریج لائن کومکمل صا ف کردیا گیاہے ،ڈاکٹر محمود حسین روڈ نزد فیروزآباد تھانہ کے قریب 4 انچ قطر کی پائپ لائن ڈالی گئی جس کے باعث قریبی علاقوں میں پانی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ،فاروقی محلہ بنارس میں 6 انچ قطر کی پانی کی لائن ڈالی گئی ہے ،گلبرگ ٹاؤن میں مین ہولز کی مرمت اور تعمیر کی گئی جو کہ کچھ عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے ،سائٹ ٹاؤن کی یوسی 6 اور یوسی 7 میں سیوریج کی نئی لائن بچھادی گئی، میوہ شاہ قبرستا ن کے قریب واٹربورڈ کے عملے نے رات بھر کام کرکے سیورجیٹنگ مشینوں کی مدد سے سیوریج لائن کی صفائی کرکے اوورفلو کی شکایت دور کردی ،ملیر میں سیکوریٹی پرنٹنگ پریس کے قریب 12 انچ قطر کی پائپ لائن کی لیکیج کا خاتمہ کیا گیا،بہار پمپنگ اسٹیشن لیاری کی گلنے والی بنیادوں کو تبدیل کیا گیا ،گل محمد لائن لیاری میں اوورفلو کا خاتمہ کرکے نئے مین ہولز تعمیر کردیئے گئے ہیں،کے بی آر سوسائٹی نارتھ ناظم آباد میں 4 انچ قطر کی پانی کی لائن بچھائی گئی ہے جبکہ گڈاپ ٹاؤن 4/D کے علاقہ میں 12 انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی گئی ہے اس کے علاوہ لانڈھی کورنگی جمشید ٹاؤن گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوںمیں بھی فراہمی ونکاسی آب کے نظام کی بہتری کیلئے بھی بھرپور انداز میں کام جاری ہے ۔