امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورہ

پاکستان،سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سینئر سرکاری حکام سے ملاقاتیں امریکہ کی جنوبی ایشیا بارے حکمت عملی ،علاقائی سلامتی ،استحکام کی غرض سے کی جانیوالی کوششوں میں پیش رفت کی صورتحال پر بات چیت

پیر 23 اپریل 2018 21:13

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر بیورو عہدیدار برائے جنوب و وسط ایشیائی امور،سفیر ایلس ویلز نے اسلام آبادکا دورہ کیا اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر سینئر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

اپنی ملاقاتوں کے دوران انہوں نے امریکہ کی جنوبی ایشیا کے بارے میں حکمت عملی اور علاقائی سلامتی اور استحکام کی غرض سے کی جانے والی کوششوں میں پیش رفت کی صورتحال پر بات چیت کی۔