Live Updates

سندھ کا تعلیمی نظام تباہ حال عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سابق چیف جسٹس آف پاکستان

عمران خان کے اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت نئے الیکشن کی شفافیت پرسوالیہ نشان ہے، افتخار محمد چوہدری کا مکلی میں خطاب

پیر 23 اپریل 2018 21:18

سندھ کا تعلیمی نظام تباہ حال عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سابق ..
ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سندھ کا تعلیمی نظام تباہ حال عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت نئے الیکشن کی شفافیت پرسوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما نے مکلی بائی پاس پرنائب صوبائی صدر عبداللہ کاکا میمں کی جانب سے دی گئی زیافت میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا جمہوریت ملک کے بقا اور خوشحالی کا واحد ذریعہ ہے سینٹ کے نئے انتخابات الیکشن کمیشن کی کارکردگی اور آنے والے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے قردار پر سوالیہ نشان ہے جس کاسختی سے نوٹس لیا جائے ہیسیراج الحق اور عمران کوسنجدگی سے سناجائے پاکستان جسٹس ڈیموں کریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نیکہاکہ منتخب نمائندوں کی نااہلی سیسندھ کی عوام سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبور اوربھوک و افلاس کا شکار ہیں سندھ کے شھری اور دیہی علائقوں کے بچے معیاری تعلیم سے محروم ہیں ٹھٹھ سجاول اور سندھ کے دیگر اضلاع میں سکول وڈیروں کی بیٹھک بنے ہوئے ہیں 80 فیصد معصوم بچے سکولوں سے باہر نظر آتے ہیں آج بھی یہاں کی عوام معیاری تعلیم صحت روزگارصاف پینیکے پانی اور دو وقت کی روٹی سرچھپانے کیلئے چھت سے محروم ہیں سندھ پاکستان کا معدنیات اور قدرتی وصائل سے مالا مال صوبی ہے تاہم عوام کا حال دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ٹھٹھ کی عوام ان افراد کووٹ دیں جو آپکے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں کیونکہ وٹ کا درست استعمال ہی بھتری کی جانب ایک مثبت قدم اور بچوں کو رشن مستقبل دے سکے گا اس موقع پر پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ عبدالوہاب بلوچ صوبائی صدر آصف قریشی نائب صدر سندھ عبداللہ کاکا میمں ٹھٹھہ کے ضلعی صدر علی گوھر اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا اس موقع عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور مقررین کی آرا سے اتفاق کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کے اعلانات کیئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات