Live Updates

یاسین خلیل کی پریس کانفرنس کے بعد گرد صاف ہو چکی ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں، ہارون بلور

عمران خان پر سینیٹ ٹکٹ بیچنے کا الزام تشویشناک ،ملکی سیاست میںانتہائی افسوس کا مقام ہے، ترجمان اے این پی خیبرپختونخوا

پیر 23 اپریل 2018 21:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیربلور نے کہا ہے کہ یاسین خلیل کی پریس کانفرنس کے بعد گرد صاف ہو چکی ہے اور عمران خان کا اصل رووپ قوم کے سامنے آ چکا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے ممبر کی جانب سے عمران خان پر سینٹ ٹکٹ بیچنے کا الزام تشویشناک اور ملکی سیاست میںانتہائی افسوس کا مقام ہے ، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ان تمام محرکات کا نوٹس لیں اور خصوصاً الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اس حوالے سے تحقیقات کرے،ہارون بلور نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کر کے عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر یاسین خلیل کی بات میں صداقت ہے تو یہ پاکستانی سیاست کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات