سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر ٹل کے مختلف سکولوں پر چھاپے، غیرحاضر 18استانیوں کی تنخواہوں سے ایک دن کی کٹوتی کی سفارش

پیر 23 اپریل 2018 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پر ایس ڈی ای او فی میل پرائمری ٹل شبانہ بنگش نے متعلقہ سب ڈویژن کے مختلف گرلز پرائمری سکولوںپر اچانک چھاپے مارے اور استانیوں کی حاضری چیک کی جس کے بعدانہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ ہنگو کو ڈیوٹی سے غیرحاضر 18گرلز پرائمری سکولوں کی 18استانیوں کی تنخواہوں سے ایک ایک دن کی کٹوتی کرنے کا مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلہ کے مطابق ایس ڈی ای او فی میل نے مختلف گرلز پرائمری سکولوں جن میںگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول (جی جی پی ایس)دلن نمبر۔1، جی جی پی ایس دلن نمبر۔2،جی جی پی ایس درسمند ، جی جی پی ایس جمبوری بانڈہ،جی جی پی ایس جھنڈی درسمندنمبر۔1،جی جی پی ایس سروخیل، جی جی پی ایس محمود آباد اورجی جی پی ایس نمبرڈپہ ٹل ، جی جی پی ایس جوار غونڈی، جی جی پی ایس درشی،جی جی پی ایس معروفی بانڈہ، جی جی پی ایس زرگری،جی جی پی ایس عزیز آباد، جی جی پی ایس شنہ وڑی علی خیل، جی جی پی ایس نایان بانڈہ،جی جی پی ایس توت کس،جی جی پی ایس محبوب بانڈہ اورجی جی پی ایس ماموں بانڈہ شامل ہیں کا اچانک دورہ کیا اور مذکورہ سکولوں کی 18استانیوں کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔

(جاری ہے)

بھیجے گئے مراسلے میںڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ ہنگوسے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مندرج بالا سکولوں کی ڈیوٹی سے غیر حاضر استانیوں کی تنخواہوں سے ایک دن کی ریکوری کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کے احکامات جاری کریں۔