غلام علی نے حلقہNA-27پری پول ریگنگ کاآغازکردیاہے،عاصمہ عالمگیر

غلام علی نے NA-27سے وڈپگہ،نحقی اورکنکولہ یونین کونسلزخارج کرکے اپنی من پسندیونین کونسلزکا اندراج کرایا جس کیخلاف ہائیکورٹ میںرٹ دائرکرینگے

پیر اپریل 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماعاصمہ عالمگیرنے کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام(ف)کے رہنماء غلام علی نے حلقہNA-27پری پول ریگنگ کا آغاز کر د یا ہے ، غلام علی نے NA-27سے وڈپگہ،نحقی اورکنکولہ یونین کونسلزخارج کرکے اپنے من پسندیونین کونسلزکی اندراج کرائی ہے جس کیخلاف بروزمنگل ہائیکورٹ میںرٹ دائرکریںگے۔

انہوںنے کہاکہ محض ایک درخواست پریونین کونسلزتبدیل کرنااوردیگرسیاسی جماعتوںکوطاق نسیاںمیںرکھناالیکشن کمیشن کیلئے سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے متعلقہ افسران جنہوںنے صرف غلام علی کی درخواست پراس جرم کاارتکاب کیاہے کیخلاف بھی قانونی چارہ جوئی عمل میںلارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے حلقہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی رہنماوحلقہPK-7کے سابق امیدوارمعظم باچاکی پاکستان پیپلزپارٹی میںشمولیت کے موقع پرذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عاصمہ عالمگیرنے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنمااپنی مرضی کے مطابق حلقہNA-27میںردوبدل کررہاہے جس پرمتعلقہ ادارے وحکام نے نہ صرف مجرمانہ خاموشی اختیارکررکھی ہے بلکہ سہولت کارکاکرداراداکررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صرف ایک اعتراض پربرق رفتاری سے عملدرآمدکرنادال میںکچھ کالاہے،،جمہوریت کی بقاء کے خاطر2013میںROکے الیکشن کوتسلیم کیامگرپری پول ریگنگ کی کسی صورت اجازت نہیںدی جائیگی۔