تیونس میں فری رننگ کے فروغ کے لیے کھلاڑی سرگرم

پیر 23 اپریل 2018 21:25

تیونسیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) تیونس میں فری رننگ کے فروغ کے لیے کھلاڑی سرگرم ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس سلسلے میں تیونس میں فری رننگ کے فروغ کے لیے سب سے زیادہ سرگرم ایک طاہر نوری نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ ایک گروپ کے ساتھ مل کر اپنے ملک تیونس میں فری رننگ اور رکاوٹیں پھلانگنے والی دوڑ کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں جس کا مقصد صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس گروپ کے اراکین مختلف مقامات پر جب اپنی صلاحیتیں دکھاتے ہیں تو دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :