آرمینیا کے وزیر اعظم سیرگ سارک زائن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

پیر 23 اپریل 2018 21:26

یریوان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) آرمینیا کے وزیر اعظم سیرگ سارک زائن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق سارک زائن کے خلاف ایک ہفتے سے زائد کے عرصے سے مظاہرے جاری تھے جس کی وجہ سے وہ عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

(جاری ہے)

ان مظاہرین کا الزام تھا کہ 10 سالہ وزارت عظمٰی کے بعد بھی سارک زائن اقتدار کسی دوسرے کے حوالے کرنے پر تیار نہیں۔ واضح رہے کہ ملکی آئین میں تبدیلی کے بعد وزیر اعظم نے اپنے اختیارات میں بھی اضافہ کر لیا تھا۔