انتہائی تشویش ناک خبر، متعدد ایف سی اہلکار شہید، درجنوں زخمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اپریل 2018 20:45

انتہائی تشویش ناک خبر، متعدد ایف سی اہلکار شہید، درجنوں زخمی
کوہلو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اپریل 2018ء ) :کوہلو میں ایف سی کے قافلے کو حادثہ،متعدد اہلکار شہید ہو گئے۔کوہلو میں پیش آنے والے حادثہ میں 4اہلکار شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ایف سی اہلکاروں کے قافلے کو حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 50 سے زائد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ابھی تک حادثے کی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں ۔