چارسدہ،ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن کا مختلف محکموں کے انجینئرز کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

پیر 23 اپریل 2018 21:26

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخواہ نے مختلف محکموں کے انجینئرز کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر اُن کے مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر نہروں اور دریاؤں کو بند کریں گے۔

(جاری ہے)

ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخواہ کے صدر سید تحسین اللہ، جنرل سیکرٹری محمد علی، سینئر نائب صدر شفیع اللہ سمیت دیگر عہدیداران نے ایک مشترکہ بیان میں مختلف محکموں کے انجینئرز کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ وہ انجینئرز کے تمام مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے بصورت دیگر انجینئرز کے ہڑتال میں ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن بھر پور شرکت کریں گے اور احتجاجاً نہروں، دریاؤں اور ڈیموں کو بند کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔