چارسدہ،گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل سکول کے اساتذہ کااپنے مدد آپ کے تحت غریب اور نادار طلبا میں 150 جوڑے کپڑے تقسیم

پیر اپریل 21:31

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل سکول کے اساتذہ نے اپنے مدد آپ کے تحت غریب اور نادار طلبا میں 150 جوڑے کپڑے تقسیم کی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل سکول کے اساتذہ ہر سال اپنے ذاتی تنخواہ سے فنڈ جمع کرکے 150 طلبا کو مفت سکول یونیفارم دی اس سلسلے میں سکول میں ایک تقریب منقد ہوئی تقریب میں ایم پی اے ارشد عمرزئی نے بھی شرکت کی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اساتذہ کے اس جذبے کو سراہتا ہوں اور ان سے متاثر ہو کر میں بھی نادار طلبا کیلئے پچاس ہزار روپے نقد اعلان کرتا ہوں اس موقع پر ڈی ای او ظہور احمد نے بھی اس کارکردگی کو سراہا سکول پرنسپل حیات اللہ نے غریب اور نادار طلبا کے ساتھ امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پورے صوبے میں مخیر افراد تعلیم کے میدان میں اسی طرح مدد کر کے تاریکیوں کو مٹائیں اور تعلیم کی روشنی کے عام کرنے میں مدد دیں تاکہ ہمارا صوبہ اور ملک امن کا گہوارہ بن سکے

متعلقہ عنوان :