چارسدہ،ہیلتھ ہائی جین سیشن ڈسپلن کمیٹی کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عمرزئی فار گرلز میں تقریب کا انعقاد

پیر اپریل 21:48

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چا رسدہ سمیع اللہ خان کی ہدایت پر ضلع بھر کے گرلز سکولوں اور کالجز میں ہیلتھ ہائی جین کے حوالے سے شعور و آگہی پیدا کرنے کے سلسلے میں ہیلتھ ہائی جین سیشن ڈسپلن کمیٹی کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عمرزئی فار گرلز میں منعقد ہوئی جس میں سکول کی وائس پرنسپل عصمت آراء ، ٹیچرز سمیت طالبات نے شرکت کی۔

صحت و صفائی کی افادیت کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے محکمہ بہبود آبادی کی تحصیل آفیسر سدرہ نثار، ڈاکٹر نیلوفر، وائس پرنسپل عصمت آراء اور دیگر نے کہا کہ انسانی زندگی میں صفائی کی اہمیت انتہائی واضح ہے اور انسان اور صفائی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔ صفائی انسانی کی بقاء و سا لمیت کیلئے ناگزیر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے مذہب میں صفائی کو خصوصی اہمیت دیکر نصف ایمان قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ دور میں زمینی، فضائی اور آبی آلودگی کی وجہ سے گوناگوں مسائل و مشکلات پیدا ہورہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بچوں کی اولین درسگاہ چونکہ ماں کی گود ہوتی ہے اسلئے خواتین پر صحت و صفائی سے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنے کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اسلئے وہ خود بھی صفائی کا خیال رکھیں اور اپنے خاندان والوں کو بھی صفائی کی بہترین تعلیم و تربیت دیں۔

متعلقہ عنوان :