چارسدہ،اے این پی تپہ اُتمانزئی نے پیر دلاور شاہ کے تمام الزامات کو بے بنیاد قراردیا

پیر 23 اپریل 2018 21:48

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) اے این پی تپہ اُتمانزئی نے پیر دلاور شاہ کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اے این پی تپہ اُتمانزئی کے پریس سیکرٹری محمد کمال کی طرف سے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے این پی تپہ اُتمانزئی نے پیر دلاور شاہ کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیر دلاور شاہ باچا جو کہ خدائی خدمتگار پیر محمود شاہ باچا کے صاحبزادے ہیں اور اے این پی میں اُن کے والد کے بڑے خدمات ہیں اور انہی خدمات کی وجہ سے پارٹی نے ہمیشہ اُن کے خاندان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا ہے اور یہی وجہ تھی کہ 2015 ء کے بلدیاتی انتخابات میں اُن کو پارٹی کی طرف سے ضلعی صوابدیدی سیٹ دیاگیا مگر پیر دلاور شاہ کا ووٹ یہاں نہ ہونے کی وجہ سے اُن کا بھتیجا پیر صدارت شاہ کو ضلعی کونسلر مقرر کیا گیا حالانکہ 2008 ء ، 2013 ء اور 2015 ء کے انتخابات میں پیر دلاور شاہ اور اُن کے تمام برادران نے اے این پی کے خلاف ووٹ دیا تھا اور 2015 ء کے بلدیاتی انتخابات میں پیر دلاور شاہ وغیرہ نے قومی وطن پارٹی کے ضلعی کونسلر شپ کے اُمیدوار پیر ہدایت شاہ کیلئے انتخابی مہم چلائی تھی اور کہا کہ پیر دلاور شاہ کے اے این پی کے خلاف تمام الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔