کوئٹہ: چھریوں سے وار کر کے زخمی ہونیوالی خاتون پولیو ورکر نہیں ،ہ محکمہ صحت میں ایل ایچ وی ملازم نکلی

پیر اپریل 21:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد کی جانب سے چھریوں سے وار کر کے زخمی ہونیوالی خاتون پولیو ورکر نہیں بلکہ محکمہ صحت میں ایل ایچ وی ملازم ہے پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں نہ تو پولیو مہم جاری ہے اور نہ ہی مذکورہ خاتون کا تعلق پولیو ورکرز سے ہے جن لو گوں نے مذکورہ خاتون پر حملہ کیا ہے وہ کسی ذاتی کام کے سلسلے میں جا رہی تھی پولیس پھر بھی تفتیش کر رہی ہے ۔