راولپنڈی: جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز ایند کالجز ایسوسی ایشنز کا کنٹونمنٹس میں واقع نجی تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاج کا علان

پیر اپریل 21:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز ایند کالجز ایسوسی ایشنز (جیک) نے کنٹونمنٹس میں واقع نجی تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاج کا علان کیا ہے احتجاجی مظاہرہ 25 اپریل( بروز بدھ )11:00 بجے راولپنڈی پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا اس امر کا فیصلہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشنز نے ہنگامی اجلاس میں کیا جس کی صدارت جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جیک) کے کنوینئر ناصر محمود نے کی اس موقع پر ابرار احمد خان ،محمد عثمان ، امجد زیب ، اشرف ہراج ، ملک نسیم ، بریگیڈیئر طارق محمود ، طارق رحمان ، شاہد حسین ، عرفان کیانی اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کنٹونمنٹس میں واقع نجی تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما غلام سرور خان ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک ابرار احمد ممبر قومی اسمبلی کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی افراد اور تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان ، اساتذہ اور طلباء شرکت کریں گے ابرار احمد خان نے کہا کہ ملک بھر کے کنٹونمنٹس علاقوں سے سکولوں کی منتقلی کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ہم صدرپاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ صورت حال کا درد مندی سے جائزہ لیں اور مسئلے کا بہترین حل تلاش کریںانہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نسلیں ہی ملک کی بقاء ، استحکام اور ترقی کی ضامن بن سکتی ہیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر تمام اعلیٰ احباب اختیار سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کنٹونمنٹس میں واقع نجی تعلیمی اداروں کی بند ش کا فیصلہ واپس لیں ۔