یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے سیکرٹری سکولزڈاکٹر اللہ بخش ملک سے مذاکرات ناکام

محکمہ تعلیم کی منافقانہ پالیسیوں کوتعلیم کی بربادی قرار دے دیا

پیر اپریل 21:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے سیکرٹری سکولزڈاکٹر اللہ بخش ملک سے مذاکرات ناکام ہونے پر محکمہ تعلیم کی منافقانہ پالیسیوں کوتعلیم کی بربادی قرار دیا ہے یہ مذاکرات سیکرٹری سکولز کی دعوت پر کئے گئے اس موقع پریونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے کنوینرطارق محمود،حافظ غلام محی الدین،اللہ بخش قیصر،محمد اجمل شاد، کاشف شہزاد چوہدری،محمد صدیق گل، محمد افضال چشتی،آصف جاوید،محمد بلال اقبال کموکا،حافظ عبدالناصر ، اسحاق رحمانی، وحید مراد یوسفی ، اعجاز حسین اور دیگر نے شرکت کی مذاکرات میں گریڈ17تا20 اور اضلاع میں پروموشن بشمول میونسپل ٹیچرز،قاری ٹیچرز،کمپیوٹر لیب انچارجزاور بینڈ ماسٹرزکی اپ گریڈیشن اور دیگر مسائل و مطالبات کے حوالہ سے گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اساتذہ رہنمائوں نے واضح کیا کہ تعلیمی و اساتذہ مسائل کے حل کے لئے افسر شاہی کی کارکردگی مایوس کن ہے اورمستقبل قریب میں بھی بہتری کا کوئی امکان نہیںاس لئے میٹنگ میٹنگ کھیلنا بے سود ہے طارق محمود نے کہا کہ اب تو چیف جسٹس آف پاکستان بھی کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے تعلیم اور اساتذہ کے وہ مسائل جن پر کچھ بھی خرچ نہیں ہوتا،وہ بھی صرف اور صرف بیوروکریسی کی نااہلی اور خود سری کی وجہ سے معلق رکھے گئے ہیںجھوٹی رپورٹس کی بنیاد پر تعلیمی ترقی کا ڈھونگ رچایا گیا ہے سب اچھا کی رپورٹیںاب زیادہ دیر تک نہیں چلیں گی اور حقیقت جلد سب کے سامنے ہوگی۔