ضلع کچہری راولپنڈی میں 50،100، 200 روپے مالیتی اسٹامپ پیپرز کی مصنوعی قلت

سائلین بیان حلفی اور کرایہ نامہ سمیت دیگر ایگریمنٹس کے لئے بھی 500 اور ہزار روپے کے اسٹامپ پیپرز لینے پر مجبور

پیر 23 اپریل 2018 21:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) ضلع کچہری راولپنڈی میں 50،100، 200 روپے مالیتی اسٹامپ پیپرز کی مصنوعی قلت سے سائلین بیان حلفی اور کرایہ نامہ سمیت دیگر ایگریمنٹس کے لئے بھی 500 اور ہزار روپے کے اسٹامپ پیپرز لینے پر مجبور ہو گئے ،ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے بیان حلفی، کرایہ داری ایکٹ ، مختلف اقسام کے ایگریمنٹس ، اور سرٹیفکیٹس ضروری قرار دیئے جانے کے بعد اسٹامپ فروشوں اور خزانے میںتعینات اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے کم مالیت کے اسٹامپ پیپرز کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کچہری آنے والے سائلین سے منہ مانگی رقم وصول کرنا معمول بن گیا ہے اورمجبورا سائلین کو کم مالیت کے اسٹام پیپرز کی جگہ 500 اور ہزار روپے کے اسٹامپ پیپرزخریدنا پڑتے ہیں جبکہ 500والے اسٹامپ پیپر پرمضمون تحریر کرنے اور نوٹری پبلک سے تصدیق کروانے کی مد میں 1ہزار روپے تک اخراجات ادا کرنے پڑتے ہیں اس حوالے سے اسٹامپ فروش یونین کے صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے خزانے سے 50.100.200مالیت کے اسٹامپ پیپرز کی فراہمی انتہائی کم ہے جسکے خلاف ڈی سی کو بھی درخواست دی ہے دوسری جانب اسٹامپ فروش بھی کم قیمت اسٹامپ پیپرز نہ ملنے پر کاروباری مسائل کا شکار ہیںانہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے خزانے میں تعینات اہلکاروں کو پابند کیا جائے کہ روزانہ کی بنیاد پر ضرورت کے مطابق کم مالیت کے اسٹامپ پیپرز جاری کیے جائیں�

(جاری ہے)