Live Updates

پشاور، شریفوں کو پختون جلاوطنی اور نااہلی میں یاد آتے ہیں،ناصر موسیٰ زئی

پانچ سالہ دور اقتدار میں نواز شریف صرف پنجاب کے وزیراعظم رہے ، پختون قوم مسلم لیگ ن کو الیکشن 2018میں ویسے ہی نظر انداز کریگی جیسے شریفوں نے پختونخوا کو نظر انداز کیا، رہنماء پاکستان تحریک انصاف

پیر 23 اپریل 2018 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) شریفوں کو پختون جلاوطنی اور نااہلی میں یاد آتے ہیں، پانچ سالہ دور اقتدار میں نواز شریف صرف پنجاب کے وزیراعظم رہے ۔ پختون قوم مسلم لیگ ن کو الیکشن 2018میں ویسے ہی نظر انداز کریگی جیسے شریفوں نے پختونخوا کو نظر انداز کیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ناصر موسیٰ زئی نے گزشتہ روزسابقہ این اے فور کے علاقے پھندو غض چوک میں ایک شمولیتی میٹنگ سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

اُنہو ں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پانچ سالہ دور حکومت میں نہ تو پشاور کا دورہ کیا اور نہ ہی یہاںکی عوام کیلئے کوئی بڑا پراجیکٹ دیا، اب جبکہ شریف فیملی کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے تواُنکوں پختون یاد آگئے ہیں۔ ناصر موسیٰ زئی نے کہا کہ نواز شریف پختونخوا کا اب ایک ماہ میں دو دو مرتبہ دورے کررہا ہے تاہم پختون قوم اب سمجھدار ہوچکی ہے مسلم لیگ ن کے دوغلے پن میں نہیں کے جھانسے میں نہیں آئیگی۔ اس موقع پرسابقہ این اے فور سے مسلم لیگ ن کے وائس پریزڈنٹ عبدالواحد اور ٹائون فور سوشل میڈیا انچارج اعظم باجوڑی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر شمولیتی جلسے سے پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا نے بھی خطا ب کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات