بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے طلبہ میں کتابیں تقسیم

پیر اپریل 21:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) پشاور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے زونل آفس میں طلباء و طالبات کے لیے مفت کتابیں اور بیٹھنے کے لیے مفت چٹائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول محمد عباس خان تھے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

عباس خان نے خطاب کے دوران کہا کہ کمیونٹی سکول کا نظام اب بھی پوری دنیا میں رائج ہے، اس سسٹم میں بہت سارے ایسے بچے بالخصوص پاکستان میں بچیاں جو کہ سکولوں میں کسی بھی وجہ سے جا نہیں سکتیں ان کی بڑی تعداد ان کمیونٹی سکولوں میں زیر تعلیم ہے اس وقت پورے پاکستان میں کمیونٹی سکولوں کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ ہے جس میں سے خیبرپختونخوا 1400اور فاٹا میں1061سکول ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ مسائل کے حل کے لیے وہ ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اساتذہ کی تخواہ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان کی بروقت ادائیگی کو بھی یقینی بنانے کے لے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے اساتذہ کا شکریہ بھی ادا کیا جو کہ نامساعد حالات میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر ڈی جی عباس خان نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں جب کہ ان تمام والدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہ صرف بچوں کو ان سکولوں میں داخل کروایا بلکہ سکول کے لیے جگہ بھی مہییا کی آخر میں مہمان خصوصی نے اساتذہ میں طلباء کیلئے مفت کتابیں اور بیٹھنے کے لیے چٹائیاں تقسیم کی گئیں۔