ڈپٹی کمشنر پشاور کا بی آر ٹی کے مختلف حصوں کا دورہ،

تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

پیر اپریل 21:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ نے رات کے وقت بی آر ٹی کے مختلف حصوں کا دورہ کر تے ہوئے کنٹریکٹر کو کام کی رفتار مزید تیز کر نے کی ہدایت کر دی۔ اس حوالے سے گزشتہ رات دو بجے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بی آر ٹی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پی ڈی اے جمعہ رحمان اور اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور کو بی آر ٹی پر کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کنٹریکٹر کو کام مزید تیز کر نے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام کو خوشخبری دی کہ 30 اپریل تک امن چوک سے بورڈ بازار تک بی آر ٹی کے دونوں اطراف کی سڑک کو عوام کے لیے کھول دیا جا ئے گا۔ تاکہ عام ٹریفک کو چلنے میں دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ انھوں نے کہا کہ بی آر ٹی پر سٹاف چوبیس گھنٹے کام پر مصروف ہیں اور اس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی آر ٹی پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد پشاور میں ٹریفک کے مسئلے پر قابو پا لیا جائے گا اور اس سے عوام کو بہت فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :