ْضلعی انتظامیہ کی ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ مشترکہ کارروائی،42 کے قریب جعلی میڈیکل سنٹر سیل

پیر 23 اپریل 2018 21:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ مشترکہ کا روائی کر تے ہوئے بیشتر جعلی میڈیکل سنٹروں اور دیگر کو سیل کر دیا ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹیوآفیسرہیلتھ کئیر کمیشن آزر سردار، اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ پچھلے چند دنوں میں ضلعی انتظامیہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے پشاور کے مختلف حصوں میں 42 کے قریب جعلی میڈیکل سنٹروں ، لیبارٹریوں اور دیگر کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ان کو سیل کر دیا گیا جبکہ موقع پر موجود عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات جاری کیں کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے انسپکٹرز کے ساتھ عطائی ڈاکٹروں اور جعلی میڈیکل سنٹروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ پشاور کو جلد عطائی ڈاکٹروں سے پاک کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :