ممتاز شاعر ادریس اثر کا شعری مجموعہ’’ماپسے مہ گرزہ‘‘کا دوسرا ایڈیشن جلدشائع ہو گا

پیر 23 اپریل 2018 21:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء)ممتاز شاعر ادیب ودانشور ادریس اثر کا شعری مجموعے’’ماپسے مہ گرزہ‘‘کا دوسرا ایڈیشن عنقریب شائع ہورہا ہے ادریس اثر پشتو، اردو اور انگریزی میں لکھتے ہیںما پسے مہ گرزہ میں ادریس اثر نے بڑی کامیابی کے ساتھ مختلف موضوعات پر قلم ازمائی کی ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کی موصوف پرستاروں کے پرزور مطالبے پر مذکورہ کتاب کا دوسرا ایڈیشن شائع کر رہے ہیں، کتاب میں ممتاز ادیبوں نورالامین یوسفزئی، لائق زادہ لائق، اسماعیل گوھر، سلیم راز ،جمال شاہ،م۔

رشفق وغیرہ نے ادیس اثر کی اعلی سوچ غزلوں اور نظموں کی تعریف کی ہے اور موصوف کی شاعری کو وقت کے تقاضوں کے عین مطابق اٹھنے والی ایک صدا تصور کی ہے۔ادریس اثر نے لیونے فلسفی غنی خان کی شخصیت اور خدمات پر بھی انگریزی زبان میں ایک ایڈیشن لکھا ہے جو عنقریب شائع ہوگا۔