Live Updates

عمران خان کا اصل روپ قوم کے سامنے آ چکا ہے، ہارون بلور

پیر 23 اپریل 2018 21:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیربلور نے کہا ہے کہ یاسین خلیل کی پریس کانفرنس کے بعد گرد صاف ہو چکی ہے اور عمران خان کا اصل روپ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے ممبر کی جانب سے عمران خان پر سینٹ ٹکٹ بیچنے کا الزام تشویشناک اور ملکی سیاست میںانتہائی افسوس کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اس حوالے سے تحقیقات کرے،ہارون بلور نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کر کے عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یاسین خلیل کی بات میں صداقت ہے تو یہ پاکستانی سیاست کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات