پختون ایس ایف کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ،اضلاع کے دورے شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 23 اپریل 2018 21:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر وسیم خٹک باچا خان مرکز میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری عثمان شاہ اور پختون ایس ایف کے مرکزی چیئرمین حق نواز خٹک نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں صوبائی کابینہ کے ممبران اور متعلقہ ریجنز کے نائب صدور و جائنٹ سیکرٹریز نے شرکت کی ، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا ، صوبائی ترجمان متین بونیری نے اخباری بیان میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ریجن کیلئے متفقہ طور پر رشید احمد نائب صدر اور اعظم جان جائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی کابینہ آئندہ چند روز میں مختلف اضلاع کے دورے شروع کرے گی اور صوبائی کنونشن ،حلف برداری تقریب کا اعلان کیا جائے گا،اجلاس میں تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ صوبائی کابینہ اور متعلقہ ریجن کے نائب صدور اور جائنٹ سیکرٹریز کے ساتھ مشاورت کے بغیر کوئی بھی تنظیمی پروگرام غیر آئینی تصور کیا جائے گااور متعلقہ یونٹس کے خلاف تادیبی کاروائی کی جا سکتی ہے۔