ٹریفک کے مختلف حادثا ت میں پانچ سالہ بچی اور خا تون جان بحق

پیر 23 اپریل 2018 22:04

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ٹریفک کے مختلف حادثا ت میں پانچ سالہ بچی اور خا تون جان بحق جبکہ 9افراد زخمی ہو گئے تفصیلا ت کے مطا بق پہلا حادثہ کاٹلنگ روڈ جمال گڑھی سنٹر کے قریب پیش آیا جہا ں پر موٹر سائیکل اور چنگچی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے زخمیو ں میں35سالہ عالم سید ،30سالہ اہلیہ عالم سید ، 4 سالہ لاریب ساکنان سنگاو ،13 سالہ شعیب، اور 28 سالہ عمر علی ساکنان سوات شامل ہیںریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دے کر مردان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

دوسرے حا دثہ میںچارسدہ روڈ ڈھیری بابا کے قریب تیز رفتار ڈاٹسن کی ٹکر سے 5 سالہ بچی نادرہ ولد فضل اکبر جان بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیوکی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ بچی کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔تیسری واقعہ مقام چوک کے قریب پیش آیا جہا ں سوزوکی پک اپ کے ٹکر سے 28 سال خاتون مسمات (ن) اہلیہ شیر نواز شدید زخمی گئی ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاتون کو طبی امداد دے کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

چوتھا حا دثہ میںکاٹلنگ روڈ گدر ساولڈھیر سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 32 سالہ مسمات (ح) دختر عبدالکریم خاتون جان بحق ہو گئی رسیکیو ٹیم نے خاتون کی نعش کو مردان ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔جبکہ مردان کاعلاقہ رستم ملندرے پل کے قریب موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونے سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں 14 سالہ عبیدشیر ، 50 سالہ عزیزاور18 سالہ شیر زادہ ساکنان شاہ تورو رستم شامل ہیں ۔ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی سہولیات دے کر مردان ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :