سینئر وزیر نثار کھوڑو کی سندھ اسمبلی کی کارروائی ایک منٹ تاخیر سے نشر کرنے کی تجویز

لائیو کوریج ایک منٹ کی تاخیر سے دیں تاکہ ہم جملوں کو ایڈٹ کرسکیں ۔ہر بات آن ایئر ہوجاتی ہے۔ ایسے نہیں ہونی چاہیے ، نثار احمد کھوڑو

پیر 23 اپریل 2018 22:04

سینئر وزیر نثار کھوڑو کی سندھ اسمبلی کی کارروائی ایک منٹ تاخیر سے نشر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیر کو تجویز پیش کی ہے کہ ایک منٹ کی تاخیر سے ایوان کی کاروائی نشر کی جانی چاہیے،جملہ ادا کرنے کے بعد کاروائی سے حذف کرنے کا طریقہ ٹھیک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

: نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں میڈیا کوریج پر قدغن لگانے کی تجویزپیش کرتے ہوئے کہا کہ لائیو کوریج ایک منٹ کی تاخیر سے دیں تاکہ ہم جملوں کو ایڈٹ کرسکیں ۔ہر بات آن ایئر ہوجاتی ہے۔ ایسے نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں کئی جملے ایسے کہے جاتے ہیں جو آن ایئر نہیں ہونے چاہیے ۔ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے نثار کھوڑو کی تجویز سے اتفاق کیا۔