محمودالرشید کاالیکشن کمیشن سے ووٹوں کے اندراج اور منتقلی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

پیر 23 اپریل 2018 22:11

محمودالرشید کاالیکشن کمیشن سے ووٹوں کے اندراج اور منتقلی کی تاریخ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے الیکشن کمیشن سے ووٹوں کے اندراج اور منتقلی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز احاطہ اسمبلی میں صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم ڈسپلے سنٹرز میں اندراج فارم کی کمی ہے اور ووٹرز کو انراج میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ابھی بڑی تعداد میں ایسے ووٹرز موجود ہیں جن کے ووٹ اپنے حلقہ سے باہر درج ہیں، شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے ووٹر کا اپنے حلقوں میں ووٹ کا ہونا ضروری ہے لہذا چیف الیکشن کمیشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے ووٹوں کے اندراج اور وٹوں کی منتقلی کی تاریخ میں توسیع کردی جائے تاکہ عوام کو حق رائے دہی کے استعمال میں مشکلات نہ ہو سکیں۔

انہوں نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹوں کے اندراج اور اسکی درست جگہ منتقلی کو یقینی بنائیں تاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام میں وہ اپنا حصہ ڈال سکیں۔