ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیعی کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں ربیع پروگرام کا جائزہ لیاگیا

پیر اپریل 22:11

کوئٹہ۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیعی کوئٹہ علی رضا جمالی کی زیر صدارت اجلاس میں ربیع پروگرام کا جائزہ لیاگیا جس میں بلوچستان کے محکمہ زراعت توسیعی کے ڈویژنل ڈائریکٹر جن میں سید عبداللہ خضدار ڈویژن ، باز محمد ناصر ژوب ڈویژن ، ڈاکٹر فضل احمد قریشی سبی ڈویژن ، خیر محمد سومرو نصیر آباد ڈویژن ، عبدالوحید کاکڑ کوئٹہ ڈویژن ، محبوب علی ڈپٹی ڈائریکٹرکیچ تربت، بہرام خان ایگریکلچر آفیسر تربت (مکران ڈویژن ) جاوید قریشی پلانٹ پروٹیکشن بلوچستان کوئٹہ ، عبدالکریم جعفر ڈائریکٹر انفارمیشن بلوچستان ، ندیم ارشاد ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر کوئٹہ ، میر محمد ڈائریکٹر فارم بلوچستان ، ڈاکٹر عارف شاہ ڈائریکٹر سوائل فرٹیلٹی بلوچستان کوئٹہ ، شوکت علی بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ،محمد یونس پبلسٹی آفیسر ڈائریکٹریٹ انفارمیشن کوئٹہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جس میں تمام ڈویژنل ڈائریکٹر نے ربیع پروگرام کاجائزہ اور خریف پروگرام کی تجویز کے حوالے سے اپنے اپنے ڈویژن کے تمام زرعی ماہرین کی کارکردگی پیش کی ۔ جس پر ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیعی نے تمام ڈویژل ڈائریکٹرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہدایت کی جائے کہ نمائشی پلاٹ میں تصدیق شدہ بیج کا شت کریں ۔ اور ایسی جگہ لگائیں جس سے تمام زمیندار استفادہ کرسکیں ۔

اور ایسی بیج کی اقسام کاشت کریں ۔ جن کو پانی کی کم سے کم ضرورت ہوتاکہ نمائشی پلاٹ سے زمیندار اپنا بیج تیار کرکے آئندہ دوبارہ کاشت کرسکیں ۔ اور تمام فروٹ کے درختوں کومحکمہ زراعت توسیعی کے ماہربڈر سے پیوند کروائیں محکمہ زراعت توسیعی کے ماہرین فارو ر ڈیز کے ذریعے زمینداروں کو نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی دی دجائے محکمہ زراعت کے ماہرین اپنے علاقے کے حساب سے اپنے علاقے کی فصلات اورپھلدار درختوں کے بارے میں آرٹیکل تیار کرکے ڈائریکٹر محکمہ زراعت انفارمیشن بلوچستان کو بھجوائیں تاکہ سہ ماہی زراعت بلوچستان رپورٹ میں شامل کیا جاسکے ۔

علاوہ ازیں ڈویژنل ڈائریکٹر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوائل فرٹیلٹی اورپلانٹ پروٹیکشن کو ہدایت کی جائے کہ اپنے علاقے کے بیج کھاد اور زرعی ادویات کے اسٹور کو چیک کرتے رہیں تاکہ زمینداروں کو صحیح بیج اور وقت پر کھاد میسر ہوسکے ڈپٹی ڈائریکٹر سوائل فرٹیلٹی صحیح پروسیس سے زمین اورپانی کا تجزیہ کریںتاکہ سفارش کردہ فصلات کا شت کرکے زیادہ منافع کمایا جائے ۔ آرکینگ فصل کی معیار پورا اترنے کیلئے مطلوبہ اقدامات اٹھائیں تاکہ بلوچستانمیں آرکینگ فصلات کی مارکیٹنگ کی جائے بلوچستان کو آرکینگ زون بنانے کیلئے تمام ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہدایت کی گئی کہ وہ آرکینگ فصلات کے نمائشی پلاٹ لگائیں ۔