معاشرے کے خصوصی افرادکے ساتھ اسپیشل برتائو رکھنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے،

معاشرتی غلط تصور اور رویوں کی وجہ سے معذور افراد کو بھکاری سمجھ کر حقارت کی طرح پیش آیاجاتا ہے ،ملازمتوں میںمعذورافراد کے خصوصی 5فیصد کوٹہ پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے،ڈپٹی کمشنر ذاکر ناصر

پیر 23 اپریل 2018 22:20

سبی۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ذاکر ناصر نے کہا ہے کہ معاشرے کے خصوصی افرادکے ساتھ اسپیشل برتائو رکھنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے،معاشرتی غلط تصور اور رویوں کی وجہ سے معذور افراد کو بھکاری سمجھ کر حقارت کی طرح پیش آیاجاتا ہے ،ملازمتوں میںمعذورافراد کے خصوصی 5فیصد کوٹہ پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ،اسپیشل افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ،اسپیشل افراد نارمل افراد کی طرح باصلاحیت اور باہمت ہیں ،خصوصی افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے،معذوروں کی بحالی کے لیے انہیں ہنر سے آراستہ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ کارآمد شہری بن سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ سبی میلہ2018کے سلسلے میں معذور افراد کی ٹرائی سائیکل اور موٹرسائیکل ریس اور آل بلوچستان معذوران کانفرنس کی منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ،قبل ازیں ضلع نصیرآباد ،ضلع کچھی،کوئٹہ ،جعفرآباد اور سبی کے اسپیشل افراد کے درمیان ٹرائی سائیکل ریس اور موٹر سائیکل ریس کے مقابلے کرائے گئے جنہیں اسسٹنٹ کمشنر میر رحمت اللہ گشکوری نے روانہ کیا،ریس میں پسند خان نے پہلی پوزیشن جبکہ جنید نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر رحمت اللہ گشکوری ،رسالدار لیویز فورس میر شہباز خان باروزئی ، انجمن اتحاد معذواران کے صدر آفتاب علی ڈومکی و دیگر نے بھی خطاب کیا ،تقریب میں پرنسپل پبلک ہیلتھ مڈوائفری ڈاکٹررخسانہ شریف،پرنسپل نرسنگ اسکول صغریٰ قاسم،شاہینہ سرور و دیگر نے بھی شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معذور افراد ہمارئے معاشرے کے خصوصی افراد کو معذور کہنے کی بجائے خصوصی افراد کہا جائے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کے ساتھ ہمارے معاشرے میں اسپیشل افراد کے ساتھ حقارت والارویہ اور برتائو رکھا جاتا ہے جو مہذب معاشروں کی نفی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں جن پر توجہ دے کر ہم ان کی صلاحیات کو ابھار سکتے ہیں کیونکہ ہمارئے معاشرے میں خصوصی افرادمیں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے افراد کواپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے مواقع فراہم کیے جائیں آج کے ٹرائی سائیکل اور موٹرسائیکل ریس سے یہ ثابت ہوچکاہے کہ اسپیشل افراد نارمل افراد کی طرح باہمت و باصلاحیت اور پرعزم ہیں اور نارمل افراد سے کم نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو ہنر کے زیور سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کے یہ خصوصی افراد کارآمد شہری بن کر ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :