کالا شاہ کاکو:مخبری کے شبہ پر 7مسلح افراد کی فائرنگ، 4بھائیوں، 1کزن کو قتل کردیا

واردات کے بعدعلاقہ میں شدید خوف و ہراس،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

پیر 23 اپریل 2018 22:20

کالا شاہ کاکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) مخبری کے شبہ پر 7مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4بھائیوںکو 1کزن سمیت قتل۔ قتل کی واردات کے بعدعلاقہ میں شدید خوف و ہراس،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ تھانہ سٹی مرید کے کی حدود قلعہ مسیتا حدوکے میں ایک مسلح بٹ گروپ جس کی عرصہ دراز سے قصائی گروپ سے دشمنی چلی آ رہی تھی،بٹ گروپ کو یہ شبہ تھا کہ شاہ گروپ پولیس کو ہماری مخبری کرتے ہیں جس پر 15روز قبل بھی ملزمان اور مقتولین کے مابین صلح ہوگئی تھی کہ گزشتہ روز قلعہ مسیتا حدوکے تار بازار میں صلح کیلئے شاہ گروپ کے لوگ اکٹھے ہوئے تھے کہ مخالف گروپ جو کہ 7افراد پر مشتمل تھا اور ان کے پاس جدید اسلحہ تھا انہوںنے مبینہ تلخ کلامی کے بعد شاہ گروپ کے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 بھائی عرشمان،عامر،عرفان ، قیصر شاہ اورانکے ایک کزن عرفان ولد رشید موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق پولیس اطلاع ملنے کے باوجود جائے واردات پر تاخیر سے پہنچی جس سے مبینہ طور پر ملزمان کو فرار ہونے میں مدد ملی۔ادھر پولیس کے مطابق علاقہ کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔