اساتذہ کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کررہے ہیں،قمرالاسلام راجہ

پیر 23 اپریل 2018 22:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن انجینئرقمرالاسلام راجہ نے کہا ہے کہ تعلیم اوراساتذہ کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کررہے ہیں انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میںسکالرزکنونشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کنونشن میں ممبران پنجاب اسمبلی زیب النساء اعوان اورلبنیٰ ریحان پیرزادہ بھی بطورمہمانِ خاص شریک ہوئے۔

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن انجینئرقمرالاسلام راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی باراساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کیے ہیں جبکہ محکمانہ ترقی سنیارٹی کی بجائے ٹرئینگ اورقابلیت سے منسلک ہوگی تاکہ حقدارکواس کا حق مل سکے۔انھوں نے کہا کہ اساتذہ کوچاہیے کہ اداروں کوسرکاری سمجھ کرنہیں بلکہ اپنا سمجھ کرتعلیم کا فریضہ انجام دیں۔

(جاری ہے)

انھوںنے اساتذہ کے تمام مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ممبرپنجاب اسمبلی زیب النساء اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت معیارتعلیم کوبہتربنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے تاکہ تعلیم میں تفریق کے معیارکوختم کیا جا سکے۔ممبرپنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیم میں خصوصی دلچسپی کی بدولت سرکاری تعلیمی اداروں کا امیج بہترہوا ہے اورسکول میں انرولمنٹ بڑھی ہے۔کنونشن سے ،چیئرمین سکالرزیونٹی ملک ذوالقرنین،شیرمحمداعوان،اورنگزیب راٹھور،ممتازعباسی،چیئرمین جرنلسٹ فاونڈیشن پرویزعاصی اوردیگر خطاب نے کیا۔