کالاشاہ کاکو، تار بازار میں دو گروپوں میں فائرنگ، پانچ حقیقی بھائی جاں بحق

پیر اپریل 22:33

کالا شاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) مریدکے کی آبادی حدوکی تار بازار میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی کی وجہ سے فائرنگ کے نتیجے میں پانچ حقیقی بھائی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریدکے کے علاقے تاربازار میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ حقیقی بھائی رضا شاہ قیصر شاہ پولے شاہ عامر شاہ اور ارشان شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ، فائرنگ اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے زمین پر لیٹ کرجانیں بچائیں پولیس نے پانچ بھائیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے بتایا آصف بٹ گروپ نے فائرنگ کرکے پانچ بھائیوں کو قتل کیا ہے جبکہ ملزم فرار ہوگئے ہیں ۔

واضح رہے بٹ گروپ پہلے بھی درجن سے زائد افراد قتل کرچکا ہے جبکہ اس کے بھی درجن سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں ۔مرنے والے پانچوں بھائیوں کی اہل خانہ کی چیخ و پکار سے ہسپتال کا درو دیوار کانپ اٹھا۔

متعلقہ عنوان :