لاڑکانہ، معذور نوجوانوں کا 5 فیصد معذور کوٹہ میں نظرانداز کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 23 اپریل 2018 22:37

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معذور نوجوانوں نے 5 فیصد معذور کوٹہ میں نظرانداز کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معذور نوجوانوں توفیق احمد، صدام حسین چاندیو، نظیر میرانی اور دیگر نے بتایا کہ ملازمت نہ ہونے کے باعث ہم غربت اور مفلسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ ماہ معذور کوٹہ کے ملازمتوں کے لیے انٹرویو لیے گئے لیکن ہمارے ہمیں نظرانداز کرکے میرٹ لسٹ میں نام شامل نہیں کیے گئے جو ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے بالا حکام سے اپیل کی کہ معذور کوٹہ پر عمل درآمد کرکے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ بھی عام لوگوں کی طرح خوشحال زندگی بسر کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :