ٹنڈو محمد خان کے قریبی گائوں محمد قاسم زئور میں اچانک آگ لگنے کے باعث 30سے زائد گھروں میں آگ لگ گئی

چارپائیاں، بسترے، اناج، کپڑے، مال مویشی اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ، متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور

پیر 23 اپریل 2018 22:37

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ٹنڈو محمد خان کے قریبی گائوں محمد قاسم زئور میں اچانک آگ لگنے کے باعث تیس سے زائد گھروں جن میں غلام رسول زئور، حاجی موسیٰ، سدھیر، عنایت حسین، خمیسو، غلام قادر، اکبر علی، اویس علی، نور حسن، انور علی، نوید، احسان زئور سمیت دیگر گھر شامل ہیں، گھروں میں موجود چارپائیاں، بسترے، اناج، کپڑے، مال مویشی اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، اطلاع ملنے پر گائوں والوں نے میونسپل کمیٹی ٹنڈو محمد خان کی فائر برگیڈ گاڑی کی مدد سے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، آگ لگنے کی وجہ گنے کے سوکھے پتوں کو آگ لگانے سے لگی، متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :