کراچی، مقرر ہ وقت میں ترقیاتی کام شروع نہ کرنے پر ایچ ڈی اے نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری 7 رہائشی اسکیموں کی این اوسی منسوخ کردیں

پیر 23 اپریل 2018 22:37

ْحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) مقرر ہ وقت میں ترقیاتی کام شروع نہ کرنے پر ایچ ڈی اے نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری 7 رہائشی اسکیموں کی این اوسی منسوخ کردیں۔

(جاری ہے)

ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چیئر مین جو ڈیشل واٹر کمیشن کے احکا مات کی روشنی میں مقرر ہ وقت میں ترقیاتی کام شروع نہ کرنے پر ایچ ڈی اے انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری 7 رہائشی اسکیموں کی این اوسی منسوخ کردی ہیں جن میں حیدرآبادگارڈن ہائوسنگ اسکیم ،حنا سٹی ہائوسنگ اسکیم ،خیابانِ مصعب شکیل ہائوسنگ اسکیم ،شمس ویلی ہائوسنگ اسکیم ،سعدی گارڈن ہائوسنگ اسکیم ،دعا ریذیڈینسی ہائوسنگ اسکیم اور یثرب ٹائون ہائوسنگ اسکیم شامل ہیں، ایچ ڈی اے کی طرف سے جاری کردہ این او سی کے مطابق ترقیاتی کاموں کے تا حال شروع نہ کر نے کا نوٹس لیتے ہو ئے ان اسکیموں کے اجازت نامے فو ری طور پر منسوخ کر دیئے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق متعلقہ محکمہ کے فیلڈ اسٹاف سے موصولہ رپوٹس کے مطابق مذکورہ اسکیموں میں تا حال ترقیاتی کا م شروع نہیں ہو سکا ہے، واضح رہے کہ ان اسکیموں میں تر قیا تی کاموں کا اب تک شروع ہو جانا این او سی کی اولین شرط تھی۔

متعلقہ عنوان :