ڈائریکٹرجنرل نیب سندھ نے بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے چیئرمین عبدالجباررحمانی کو 24 اپریل کو طلب کرلیا

پیر 23 اپریل 2018 22:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ڈائریکٹرجنرل نیب سندھ نے بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے چیئرمین عبدالجباررحمانی کو 24 اپریل کو کراچی آفس میں طلب کرلیا ہے، عبدالجباررحمانی نے 20 اپریل کو سرکٹ ہائوس حیدرآبادمیں نیب کی طرف سے کھلی کچہری میں ڈی جی نیب سندھ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ثقافتی ورثہ قراردی گئی عمارتوں کی توڑ پھوڑ اوراس پر غیرقانونی عمارات بنانے اوروارڈ ایچ حسین آباد میں میونسپل کارپوریشن کی سرکاری پلاٹ کو ڈائریکٹرلینڈنے کاغذات میں ہیرپھیر کرکے کچی آبادی قراردے کر’’علی ہائٹس‘‘ کے نام سے پلازہ کی تعمیر سمیت پیٹرول پمپ کے پلاٹ اوردیگرپلاٹ پرشادی ہال و دیگر کمرشل عمارتوں کی تعمیر اور غیرقانونی بندربانٹ کے خلاف دستاویزی ثبوت پیش کئے تھے، جس پر ڈائریکٹرجنرل نیب سندھ نے منگل کو صبح 11بجے دن عبدالجباررحمانی کوذاتی طورپر نیب کراچی آفس میں شنوائی کے لئے طلب کیا ہے۔