Live Updates

تعلیمی میدان میں ا نقلابی اقدامات کے ثمرات نظر آ رہے ہیں،مشتاق غنی

پیر 23 اپریل 2018 22:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی میدان میں ا نقلابی اقدامات کیے جس کے ثمرات آج نظر آ رہے ہیں، ہماری نسلوں کا مستقبل تعلیم پر منحصر کرتا ہے اور موجودہ حکومت نے جدید دور کی تمام ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات لائیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے زیر سایہ گاڑیوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،مشتاق غنی نے کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے خیبر پختونخوا میں تعلیم کا برا حال تھا تعلیمی سہولیات کا فقدان تھا ، سکول و کالجز تباہ تھے اساتذہ کی کمی تھی لوگ سرکاری سکول و کالجز سے دور بھاگتے تھے لیکن جیسے ہی تحریکِ انصاف نے حکومت سنبھالی سب سے پہلے تعلیم کے شعبے پر کام کیا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی ہمیشہ ذاتی دلچسپی کا اظہار کیا اور مکمل ساتھ دیا، صوبائی وزیر نے کہا صوبے بھر کے سو سے زائد کالجز میں بی ایس پروگرام لانچ کیا جا چکا ہے اور اس سال کے آخر تک سو فیصد کالجز میں یہ پروگرام شروع کر دیا جائے گا، پختونخوا حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ رواں سال ٹاپ ٹوئنٹی پوزیشنز میں سے اٹھارہ سرکاری کالجز نے حاصل کیں، اسکے علاوہ چائنیز سکالر شپ پروگرام سے لگ بھک 250 طلباء مستفید ہو چکے ہیں اور مذید سینکڑوں طلباء کو جلد اس پروگرام سے مستفید کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

مشتاق غنی نے مذید کہا کہ عمران خان کے نظریے کے مطابق ہم نے خیبر پختونخوا کو کرپشن سے پاک اور مضبوط اداروں کا حامل صوبہ بنانے میںکوئی کثرباقی نہیں چھوڑی جس کا اندازہ آنے والے عام انتخابات میں لگایا جا سکے گا جس میں عوام اپنا فیصلہ تحریکِ انصاف کے حق میں دے کے کریں گے۔ تقریب میں12 ہائی ایس گاڑیاں ادارے کو دی گئیں جبکہ 65 اس سے پہلے ہی مہیا کر دی گئی تھیں اور مذید 13گاڑیاںآنے والے چند دنوں میں فراہم کی جائیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات