ڈیرہ اسماعیل خان کے سکولوں میںداخلہ مہم زور شور سے جاری

پیر 23 اپریل 2018 22:38

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سکولوں میںداخلہ مہم پورے زور شور سے جاری ہے ، اس سلسلے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطاء الله میناخیل اور اسسٹنٹ کمشنر فہید الله خان نے گورنمنٹ پرائمری سکول تہیم آباد اور سہیل آباد تھویا فاضل کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے داخلہ مہم کے عمل کا معائنہ کیا اور مہم کو نہایت کامیاب اور تسلی بخش قرار دیا۔اس دوران انہوں نے مختلف سکولوں میں جاری تعلیمی اور علمی سرگرمیوں اور سہولیات کو بھی قابل تحسین قرار دیا جبکہ اساتذہ کی حاضری اور کارکردگی کو بھی تسلی بخش قرار دیا۔