ڈی آئی خان میں257جعلی ڈاکٹرزبے نقاب

پیر 23 اپریل 2018 22:38

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں عام لوگوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ عوام کی صحت اور جان کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت نے عطائی /جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ابھی تک 257جعلی ڈاکٹروں کو بے نقاب کیا جا چکا ہے ۔ اگر آپ کے علاقے میں ایسا کوئی ڈاکٹر جو بغیر کسی ڈگری کے مریضوں کا علاج کر رہا ہے تو اس کی تفصیل کے پی سٹیزن پورٹل پر کمپلینٹ کی شکل میں ارسال کریں۔ ضلعی انتظامیہ اس کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی اور آپ کی شناخت کو ظا ہر نہیں کیا جائیگا۔ اس کار خیر میں حکومت اور عوام کی مدد کیجیے۔

متعلقہ عنوان :